ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والاگرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انوسٹی گیشن پولیس کیماڑی نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچانے والے چالاک مدعی کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن مسرور احمد جتوئی کے مطابق ملزم شہر کے مختلف تھانوں میںتین مقدمات میں مفرور بھی تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کامران خان نے رقم، موبائل فون چھیننے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔