ماحولیاتی تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ،شرجیل میمن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس کے لیے اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں۔
موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی جیسے مسائل صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ یوم ارض کے موقع پر اپنے پیغام میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومتِ سندھ ماحول کے تحفظ کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے ، ماحولیات کے تحفظ کے لئے عوام کا تعاون اور کردار ناگزیر ہے ۔