کالعدم فتنہ الخوارج کے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

کالعدم فتنہ الخوارج کے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے حب ریور روڈ سے کالعدم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزمان کی غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

عدالت میں سی ٹی ڈی حکام نے گرفتار دو ملزمان اسماعیل سواتی اور زاہد اللہ کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں پیش کیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اسماعیل سواتی ریڈ بک میں شامل  ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں