ڈیفنس میں بااثر نوجوان کا برہنہ ہوکرنشے میں ہنگامہ،مقدمہ درج

ڈیفنس میں بااثر نوجوان کا برہنہ ہوکرنشے میں ہنگامہ،مقدمہ درج

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے ڈیفنس میں ایک بااثر نوجوان کے برہنہ اور نشے کی حالت میں ہنگامہ آرائی کرنے پر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

نجی ٹی وی پر خبر نشر ہونے کے بعد ساحل تھانے میں نوجوان اور اس کے والد کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔پولیس افسر نے بتایا کہ صبا ایونیو پر گشت کے دوران دیکھا گیا کہ ایک نوجوان سیاہ رنگ کی گاڑی انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے چلا رہا تھا اور وہ مکمل طور پر برہنہ حالت میں تھا۔نوجوان کی اس حالت سے وہاں موجود شہریوں کے جذبات مجروح ہوئے اور خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس نے جب گاڑی روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے رکنے کے بجائے گاڑی بھگا دی اور پولیس اہلکاروں کے کام میں مداخلت کی تاہم تیز رفتاری کے باعث کچھ فاصلے پر گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس سے گاڑی رک گئی۔ڈرائیور نے اپنی شناخت راحم طارق ولد طارق جانو کے نام سے کرائی اور پولیس کے ساتھ انتہائی بدتمیزی اور نازیبا رویہ اختیار کیا، اسی دوران ملزم کا والد طارق جانو موقع پر پہنچا اور پولیس کو کہاکہ میں اسے کپڑے پہنا دیتا ہوں، لیکن وہ اپنے بیٹے کولیکر فرار ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں