ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بناکر گھر کا صفایا کردیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی آئی بی تھانے کی حدود پیر الٰہی بخش کالونی میں ڈکیتی کی کی واردات ، چار ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا۔۔۔
پولیس اور متاثرہ خاندان کے مطابق واقعہ صبح چار سے پانچ بجے کے درمیان پیش آیا، جب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان گھر میں داخل ہوئے ۔ ملزمان نے اسلحے کے زور پر گھر والوں کو رسیوں سے باندھ کر ایک کمرے میں بند کر دیا اور آرام سے لوٹ مار کرتے رہے ۔ڈاکو گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقد رقم، قیمتی اشیا اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے ۔