ملت جعفریہ کے تحت آج جلسے کے انتظامات مکمل
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ جماعتوں کی جانب سے شہید رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور شہدائے راہ اسلام کو خراج عقیدت پیش کرنے اور رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدید عہد کے لئے اتوار(آج)نشتر پارک میں منعقد ہونے والے عظیم الشان جلسے کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منتظمین نے بتایا کہ جلسے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ پریس کانفرنس میں مزید بتایا گیا کہ شرکائے جلسہ سے اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سربراہ تحریک بیداری امت مصطفی علامہ جواد نقوی، مرکزی صدر آئی ایس او سید امین شیرازی، گلگت بلتستان کے معروف عالم دین علامہ راحت حسین الحسینی، بشپ کراچی و بلوچستان فریڈرک جان اور دیگر سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات خطاب کریں گی۔