لائنزایریا میں عوام پانی بندش کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے ،شدید نعرے بازی

لائنزایریا میں عوام پانی بندش کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے ،شدید نعرے بازی

کراچی(این این آئی)لائنز ایریا میں پانی کے بدترین بحران کے خلاف شہریوں کا غصہ پھٹ پڑا، گلشن ظہور سیکٹر ون میں خواتین، بزرگوں اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں علاقہ مکین گھروں سے باہر نکل آئے اور۔۔۔

 علی رضا پمپنگ اسٹیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں خالی بالٹیاں اور برتن اٹھا رکھے تھے جب کہ پانی دو، زندگی دواورواٹر مافیا نامنظورکے نعرے علاقے میں گونجتے رہے تھے ۔احتجاج میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین ہفتوں سے گھروں میں پانی کی ایک بوند تک نہیں آرہی ، شدید گرمی میں بچے ، بزرگ اور مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں جب کہ خواتین دور دراز علاقوں سے مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ گلشن ظہور سیکٹر ون مکمل طور پر پانی سے محروم ہے جب کہ ملحقہ سیکٹر 2 بی میں دن رات پانی فراہم کیا جا رہا ہے جو کھلی ناانصافی ہے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق غیر قانونی کنکشنز اور مبینہ رشوت کے بغیر پانی کا حصول ناممکن بنا دیا گیا ہے ۔ مظاہرے کے دوران عوام کا کہنا ہے کہ ہزاروں روپے وصول کرنے کے باوجود پانی بند کر دیا جاتا ہے اور دوبارہ بحالی کے لیے مزید رقوم طلب کی جاتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں