میئر میرپور خاص نے صحافی کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھیج دیا

میئر میرپور خاص نے صحافی کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھیج دیا

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)میرپورخاص کے میئر عبدالرؤف غوری کی جانب سے سوشل میڈیا صارف اور صحافی شادی خان کاکڑ کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس ارسال کر دیا۔۔

، نوٹس ہائی کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ شوکت علی راہموں کی جانب سے جاری کیا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ شادی خان کاکڑ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے میئر میرپورخاص کے خلاف جھوٹی، من گھڑت، ہتک آمیز اور بدنیتی پر مبنی پوسٹیں شائع کیں جن سے ان کی سیاسی و سماجی ساکھ کو نقصان پہنچا، شادی خان کاکڑ کے خلاف ہتکِ عزت، سائبر ڈی فیمیشن، کردار کشی اور جھوٹے الزامات کے تحت 5 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں