سکھر:گرمی بڑھنے سے سڑکیں بازار سنسان، شہری گھروں میں محصور
سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر اور اس کے گرد و نواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، گرمی بڑھنے کے باعث معمولاتِ زندگی بھی متاثر رہے۔۔
اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر سناٹا چھایا رہا، سڑکیں وبازار سنسان اور شہری گھروں میں محصور رہے ، سکھر الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی (سیپکو) انتظامیہ کی جانب سے شہری و دیہی علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دن بھر آنکھ مچولی نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا، جس کے باعث گھریلو اور کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں اور گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔