گلزار ہجری کال سینٹر فراڈ کیس 26ملزمان کی ضمانت منظور
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں گلزار ہجری میں غیر قانونی کال سینٹر کے۔۔
ذریعے غیر ملکی شہریوں سے مبینہ فراڈ کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ گلریز میمن نے 26 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کو فی کس 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔