بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ ایس آئی یو اور سی ٹی ڈی نے پاکستان بازار میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ۔۔۔
بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک کے اہم کارندے کو گرفتار کر لیا۔کارروائی کے دوران ملزم محمد ارمان ولد محمد نظام کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 6 کلو 500 گرام اعلیٰ معیار کی ہیروئن برآمد کی گئی۔ملزم کا تعلق منشیات فروش حکمت گل کے بین الصوبائی نیٹ ورک سے ہے ۔یہ نیٹ ورک بلوچستان سمیت دیگر صوبوں سے کثیر مقدار میں منشیات کراچی منتقل کر کے سپلائی کرتا ہے ۔