کورنگی میں ملزمان دکان سے نقدی لوٹ کرفرار

کورنگی میں ملزمان دکان  سے نقدی لوٹ کرفرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی عوامی کالونی میں ڈکیتی کی واردات مسلح ملزمان دکان سے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔۔۔

 ملزمان نے دکان کے باہر ہوائی فائرنگ بھی کی،واقعہ کا مقدمہ متاثرہ دکاندار کی مدعیت میں تھانہ روانہ کالونی میں درج کرلیا گیا۔ مدعی مقدمہ نے بتایا کہ وہ کورنگی پونے چھ نمبر پر واقع دکان پر موجود تھا،موٹرسائیکل پر تین ملزمان آئے اور اسلحے کے زور پر دکان میں رکھی رقم 25 ہزار روپے چھین لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں