پنگریو:ٹنڈو باگو میں زمین پرقبضے کیخلاف آرائیں برادری کا مظاہرہ

پنگریو:ٹنڈو باگو میں زمین پرقبضے کیخلاف آرائیں برادری کا مظاہرہ

پنگریو (نمائندہ دنیا)ٹنڈو باگو کے قریب واقع گاؤں اے سی ولیج میں آرائیں برادری کی جانب سے اپنی زرعی زمین پر مبینہ قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

 مظاہرین کہا دیہہ دز میں ان کی تین ایکڑ زرعی زمین پر کولہی برادری کے افراد قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ زمین اور زیرِ کاشت کھیت ان کی ذاتی ملکیت ہیں۔ گزشتہ روز کھیت میں کام جاری تھا کہ کولہی برادری کے افراد نے خواتین اور مردوں کے ہمراہ آکر زبردستی کام بند کرا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں