شہداد پور:مبینہ بھتہ خوری کے خلاف تاجروں کا احتجاج
شہدادپور (نمائندہ دنیا)شہدادپور میں تاجروں نے مبینہ بھتہ خوری کے خلاف مظاہرہ کیا، مظاہرین نے الزام لگایا کہ۔۔۔
وہ پرامن کاروبار کرنے والے تاجر ہیں، تاہم بااثر شخص غلام مرتضیٰ عرف متو رند ان کی دکانوں پر آ کر دھمکیاں دے رہا ہے اور بھتہ طلب کر رہا ہے ۔تاجروں کا کہنا تھا کہ انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔ حکومت ہمیں تحفظ فراہم کرے۔