مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے اہداف دنیا کے امن کیلئے خطرہ، شجاع شیخ
حیدر آباد (بیورو رپورٹ) امیر تنظیم اسلامی شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان 60 روزہ مفاہمت کے معاہدے سے خطے میں وقتی طور پر کوئی بڑی جنگ ٹل سکتی ہے۔۔۔
مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے وحشیانہ اہداف پوری دنیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ یوم تکبیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں کوئی شک نہیں کہ 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان نے صرف بھارت کو منہ توڑ جواب دیا بلکہ اپنی بڑھتی ہوئی عسکری صلاحیت کا بھی بھر پور مظاہرہ کیا، ملکی اور بین الاقوامی حالات میں ہمیں ’’نظریاتی یومِ تکبیر‘‘کی اشد ضرورت ہے تاکہ پاکستان کی داخلی و خارجہ پالیسی نظریہ پاکستان کی روشنی میں مستحکم ہو اور وقت آنے پر طاغوتی قوتوں کے ابلیسی منصوبوں کو خاک میں ملایا جا سکے۔