سنی تحریک اور اہلسنت فاؤنڈیشن کے تحت گوشت تقسیم

سنی تحریک اور اہلسنت فاؤنڈیشن کے تحت گوشت تقسیم

قربانی کا مقصد محرومی کا خاتمہ،خوشیوں میں سب کو شریک کرنا ہے ،ثروت اعجازمعاشرے میں محبت اور بھائی چارے کے فروغ کی ضرورت ، علامہ بلال قادریق

کراچی (این این آئی)چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری،مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے عیدالاضحی کی نماز اپنے اپنے علاقوں کی مقامی مساجد میں ادا کی۔نماز عید کے بعد ناظم آباد میں واقع قادری ہاؤس میں پاکستان سنی تحریک اور اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔اس موقع پرغریب، سفید پوش اور مستحق افراد میں منظم انداز میں تقسیم کیا گیا۔ذمہ داران نے مختلف علاقوں میں جا کر خود بھی گوشت کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کی۔سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد میڈیانمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ قربانی کا گوشت غریبوں اور مستحق افراد میں تقسیم کرنے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ معاشرے کا کوئی فرد محرومی کا شکار نہ رہے اور وہ لوگ بھی عید کی خوشیوں سے لطف اندوز ہو سکیں جو مالی مشکلات کے باعث گوشت خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے ۔علامہ بلال عباس قادری نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک اور اہلسنت خدمت فانڈیشن ہمیشہ کی طرح اس سال بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ مستحق خاندانوں کی مدد کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔علامہ بلال قادری نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے معاشرے میں محبت، برداشت،رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیں اور انفرادی مفادات سے بالاتر ہو کر اجتماعی فلاح و بہبود کے لیے کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں