واٹر پارک میں ریمپ سے ٹکرا کر زخمی نوجوان جاں بحق

واٹر پارک میں ریمپ سے  ٹکرا کر زخمی نوجوان جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپر ہائی وے گڈاپ ٹاؤن میں واقعہ واٹر پارک میں نہاتے ہوئے توازن بگڑنے سے ریمپ سے ٹکرانے کے نتیجے میں 20 سالہ نوجوان عبدالرحمن زخمی ہو گیا جو بعد ازاں ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔

مزید برآں لانڈھی جمعہ حمایتی گوٹھ ریلوے پھاٹک کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی عمر 55 سے 60 سال کے درمیان ہے ، جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔لاش کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ علاوہ ازیں سرجانی ٹاؤن کے ایک گھر میں زہریلی چیز کھانے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے 20 سالہ نوجوان کا نام عمر ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں