سپر ہائی وے جمالی پل پر مقابلہ ،پولیس اہلکار زخمی، ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب

سپر ہائی وے جمالی پل پر مقابلہ ،پولیس اہلکار زخمی، ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپر ہائی وے جمالی پل پر ڈاکوؤں سے پولیس کا مقابلہ اہلکار زخمی ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔۔۔

 تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب مسلح ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران علاقہ گشت پر موجود شاہین فورس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے جن کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار پیٹ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے زخمی اہلکار کو نیشنل اسٹیڈیم کے قریب قائم نجی ہسپتال منتقل کیا گیا بعد ازاں ایس ایس پی ایسٹ زبیر نظیر شیخ اور ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک نجی ہسپتال پہنچے اور زخمی اہلکار کی عیادت کی دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے اور اہلکار کی بہادری اور جرات کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں