مہران ٹاؤن میں جعلی شراب کی فیکٹری پر چھاپہ،مقدمہ درج

مہران ٹاؤن میں جعلی شراب کی فیکٹری پر چھاپہ،مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں و اسمگلروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

محکمہ نارکوٹکس کنٹرول ونگ سندھ نے خفیہ اطلاع پر کچی آبادی مہران ٹاؤن کراچی میں جعلی شراب کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر مقامی سطح پر تیار انٹرنیشنل برانڈ کی 75 تیار، 114 لیٹر الکوحل، خالی بوتلیں، شراب کی تیاری اور پیکنگ میں استعمال ہونے والا مٹیریل برآمد کرلیا۔ محکمہ نارکوٹکس کنٹرول ونگ سندھ نے چھاپہ مار کاروائی کے دوران ایک ملزم بنام شہباز علی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ تمام برآمد سامان کو ضبط کرکے فیکٹری کو سیل کردیا ہے ۔ منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر صوبائی وزیر نے چھاپہ مار ٹیم کو مبارکباد دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں