صفورا ٹاؤن کا ایک ارب 70کروڑسے زائد کا بجٹ منظور
کراچی (این این آئی) چیئرمین صفورا ٹان راشد خاصخیلی کی صدارت میں صفورا ٹان کونسل کا بجٹ اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں وائس چیئرمین عبدالحق بلوچ،میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو اپوزیشن لیڈر سکندر علی بلوچ سمیت اراکین کونسل وافسران نے شرکت کی۔رکن کونسل شمیم صدیقی نے کونسل میں ایک ارب 70 کروڑ 78 لاکھ 43 ہزار 617 روپے کے مالی سال 2026-27 کے اضافی بجٹ کی قرار داد پیش کی جسے اراکین کونسل نے متفقہ طور پر منظور کرلیا اس موقع پر وائس چیئرمین عبدالحق بلوچ نے بجٹ کو متوازن اور بہتر قرار دیا اور اپوزیشن کی جانب سے بجٹ متفقہ طور پر منظور کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔