ٹینکرز کے نرخوں میں اضافے کی تجویزنہیں، واٹر کارپوریشن

ٹینکرز کے نرخوں میں اضافے کی تجویزنہیں، واٹر کارپوریشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کی جانب سے واٹر ٹینکرز کی قیمتوں میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی عملی اقدام کیا جا رہا ہے ۔

بعض حلقوں کی جانب سے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ واٹر ٹینکرز کے نئے نرخ مقرر کرنے کے لیے کوئی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ، تاہم یہ اطلاعات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں