سوئمنگ پول کی صفائی کے دوران کرنٹ لگنے سے باپ بیٹا جاں بحق
کراچی(این این آئی) قائد آباد میں سوئمنگ پول کی صفائی کے دوران کرنٹ لگنے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ، جہاں باپ اور بیٹا دونوں زندگی کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب باپ اور بیٹا سوئمنگ پول کی صفائی میں مصروف تھے ۔ صفائی کے دوران وہاں موجود الیکٹرک موٹر کی تاریں شارٹ ہو گئیں، جس کے نتیجے میں دونوں کو شدید کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوراً جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔ پولیس اور انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔