میڈیا ہاؤسز پرحملہ کیس ، شریک ملزم ایمبولینس کے ذریعے عدالت پیش

میڈیا ہاؤسز پرحملہ کیس ، شریک ملزم ایمبولینس کے ذریعے عدالت پیش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملوں سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی۔۔۔

 ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ، جبکہ عدالت نے مقدمات کی مزید سماعت اگست کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران شریک ملزم راؤ طارق کو ایمبولینس کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔ ان کے وکیل محمد جیوانی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ راؤ طارق گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں، اس لیے انہیں آئندہ سماعتوں میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے ۔ محمد جیوانی ایڈووکیٹ نے عدالت کو یہ بھی آگاہ کیا کہ مقدمے کے شریک ملزم فیصل کا گزشتہ روز انتقال ہو گیا ہے ۔ عدالت نے وکیل کے دلائل اور مقدمے کی کارروائی کے بعد سماعت اگست کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان کے خلاف آرٹلری میدان تھانے میں اشتعال انگیز تقاریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملوں سے متعلق دو مقدمات درج ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں