علی خامنہ ای کی شہادت سے نئی تحریک وجود میں آچکی ،وحدت مسلمین

 علی خامنہ ای کی شہادت سے نئی تحریک وجود میں آچکی ،وحدت مسلمین

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ رہبر معظم کی عظیم شہادت نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مزاحمتی حکمت عملی کو نئی فکری بنیاد فراہم کی۔۔۔

علی خامنہ ای نے اپنی عملی زندگی سے یہ ثابت کیا کہ ظلم اور استکبار کیخلاف راستہ آسان نہیں بلکہ قربانیوں سے بھرا ہوا ہے ۔ تاریخ شاہد ہے کہ قومیں تلواروں سے نہیں جیتا کرتیں نہ ہی محض طاقت اور وسائل انہیں دوام عطا کرتے ہیں قوموں کی حقیقی سربلندی ان دلوں سے جنم لیتی ہے جو حق کی خاطر اپنے لہو کو روشنائی بنا دیتے ہیں شہید وہ نہیں جو خون دے اور مر جائے بلکہ وہ ہے جو مر کر بھی زندہ رہے اور دوسروں کو زندگی کے مفہوم سے آشنا کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں