نظامِ مصطفی ؐ ہی ترقی و خوشحالی کی واحد ضمانت ، شاداب رضا

نظامِ مصطفی  ؐ ہی ترقی و خوشحالی کی واحد ضمانت ، شاداب رضا

ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لئے ایک قوم بن کرکام کرنا ہوگادہشتگردی کے خاتمے کے لئے قوم سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے

کراچی (این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ آقا کریمؐ کا نظام عدل وانصاف ترقی وخوشحالی اور غریب کو حقوق فراہم کرنے کیلئے دنیا کیلئے مشعل راہ ہے ،پاکستان کا استحصال کرنیوالوں نے ملک کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کیلئے لسانیت اور انتہاپسندی کو فروغ دیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ۔ شاداب رضا نے کہا کہ دین اسلام مساوات کاحکم اور سب کو برابر کے حقوق فراہم کرنے کا درس دیتا ہے ،ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے اور بیرونی قرضوں سے نجات کیلئے ایک قوم پاکستانی بن کرکام کرنا ہوگا ،بھارت دہشتگردی کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی مسلسل سازشیں کررہا ہے ،بھارت کی ہر سازش کو ناکام بنائینگے اور دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے متحد ہیں۔

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ،ملک میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیچھے بھارتی ہاتھ ہے ،دہشتگرد اپنے ناپاک عزائم میں کسی طور بھی کامیاب نہیں ہوسکتے ،ملک میں زبان وفرقہ وارانہ فسادات کی سازش کو کسی طور بھی کامیاب ہونے نہیں دینگے ،مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں جسم کے کسی ایک حصے میں درد ہوتا ہے تو پورا جسم محسوس کرتا ہے ،پاکستان کے عوام یکجاں ہوکر ملک دشمن قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے ۔ شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ ذات پات رنگ ونسل اور زبان سے بالاتر ہوکر خدمت کو شعار بنانا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں