ورکرز ویلفیئر بورڈ اجلاس ، 65ارب کا سرپلس بجٹ منظور

ورکرز ویلفیئر بورڈ اجلاس ، 65ارب کا سرپلس بجٹ منظور

آمدنی کا تخمینہ 85374ملین لگایاگیا،تعلیم کیلئے 7010.825ملین مختص ہماری اولین ترجیح مزدوروں کی فلاح و بہبود ہونا چاہیے ،وزیر محنت سعید غنی

کراچی (آئی این پی)وزیر محنت، افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی کی زیر صدارت ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کی گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سندھ اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے محنت کے چیئرمین ایم پی اے ساجد جوکھیو، سیکرٹری محنت سندھ ساجد جمال ابڑو، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ سعید صالح جمانی، ارکان گورننگ باڈی عبدالجبار، مسعود نقی، ہمایوں نظیر کے علاوہ خصوصی طور پر مدعو کئے گئے ورکرز کے نمائندوں ،محکمہ ریونیو بورڈ اور محکمہ فنانس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے سالانہ بجٹ 2026-27 کے 65 ارب روپے کے سرپلس بجٹ کی منظوری دی گئی۔

بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ 85374.000 ملین روپے جبکہ اخراجات کا 21101.974 ملین روپے لگایا گیا ۔ ایس آر بی سے 15000 ملین، ڈبلیو پی پی ایف کے بقایاجات 35000 ملین، سندھ ہائی کورٹ میں ڈبلیو پی پی ایف سے وصول کرنے 25000 ملین اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کی اندرونی آمدنی کا تخمینہ 10374 ملین روپے لگایا گیا ہے ۔ اخراجات مزدوروں کی فلاح کیلئے 17500 ملین روپے ، ڈیولپمنٹ کی مد میں 10094.074 ملین روپے جبکہ تعلیم کیلئے 7010.825 ملین روپے مختص کئے گئے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح مزدوروں کی فلاح و بہبود ہونا چاہیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں