پولیس سے مقابلے میں دو مبینہ ڈاکو زخمی

پولیس سے مقابلے میں  دو مبینہ ڈاکو زخمی

کراچی(این این آئی) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مقابلے کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ۔

زخمی ملزمان کی شناخت 55 سالہ محمد سلیم ولد شاہد رضا اور 25 سالہ حیدر علی ولد عبدالحمید کے نام سے ہوئی ہے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ملزمان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں مزید علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے ۔پولیس حکام نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور دیگر شواہد قبضے میں لے لیے گئے ہیں، جبکہ ان کے مجرمانہ ریکارڈ اور ممکنہ ساتھیوں کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...