زینتھ پی آر اور آئی او بی ایم کا اشتراک
کراچی(سٹی ڈیسک)پاکستان کی معروف پبلک ریلیشنز اور کارپوریٹ کمیونیکیشنز فرم زینتھ پی آر نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اسٹریٹجک کمیونیکیشنز اینڈ ڈیجیٹل میڈیا کے موضوع پر تین ماہ پر مشتمل سرٹیفکیٹ پروگرام متعارف کرایا جائے گا۔
اس پروگرام کا مقصد طلبہ اور پیشہ ور افراد کو عملی دنیا کی وہ مہارتیں فراہم کرنا ہے جو عالمی کارپوریٹ مارکیٹ میں کامیابی کے لیے ناگزیر ہیں۔اس موقع پر زینتھ پی آر کے ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو راحیل نبی نے کہاکہ بدلتی ہوئی صنعت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے عملی دنیا کے تجربات کو کلاس روم کا حصہ بنانا ناگزیر ہے ۔پروگرام میں داخلوں کا آغاز 23 ستمبر 2026 سے ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments