ضلع جنوبی میں نادرا سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع جنوبی میں نادرا سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے ڈی جی نادرا سندھ کی ملاقات ہوئی جس میں ضلع جنوبی میں نادرا سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
میئر کراچی نے نادرا سینٹر کے لیے بلدیہ عظمیٰ کی زمین فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شاہراہ لیاقت پر بلدیہ عظمیٰ کی زمین پر نادرا کا جدید سینٹر قائم کیا جائے گا، بڑھتی آبادی کے پیش نظر مزید سینٹرز ضروری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments