جیکب آباد:بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری، دورانیہ 16 گھنٹے پر پہنچ گیا

جیکب آباد:بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری، دورانیہ 16 گھنٹے پر پہنچ گیا

جیکب آباد (نمائندہ دنیا) جیکب آباد میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اور بار بار ٹرپنگ نے شہریوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کردیا۔

 شہر کے مختلف فیڈرز پر مختلف وجوہات اور بہانوں کے تحت روزانہ 16 گھنٹوں سے زائد بجلی بند رکھی جارہی ہے جبکہ دن بھر وقفے وقفے سے بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے ۔ طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہر کا کاروبار متاثر ہوگیا ہے ۔ جبکہ گرمی کے موسم میں شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بار بار ٹرپنگ کا سلسلہ فوری طور پر بند کرکے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...