سہون بیوٹیفکیشن پلان سست ہونے سے شہری پریشانی کا شکار

سہون بیوٹیفکیشن پلان سست ہونے سے شہری پریشانی کا شکار

کئی سال بعد بھی منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا، ناقص میٹریل استعمال کی بھی شکایاتسڑکیں، ٹریفک نظام بہتر، ڈرینج درست، سیف سٹی پروجیکٹ ودیگر منصوبے شامل

سہون شریف(نمائندہ دنیا )حضرت لعل شہبازقلندرؒ کی نگری سہون شریف میں وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کی جانب سے اربوں روپے کی لاگت سے خصوصی پیکیج کے تحت سہون بیوٹیفکیشن پلان منظور کیا گیا جس کو کئی سال گزرنے کے باوجود بھی مکمل نہیں ہوسکا ہے ، سہون بیوٹیفکیشن پلان کے تحت سہون شہر کی سڑکیں نئے انداز میں بنانے ، ڈرینج نظام کو درست کرنے ، شہر میں سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے ، ٹریفک نظام کو بہتر بنانے سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں، سہون شہر کے جہاز چوک سے دھمال چوک، اور دھمال چوک سے گولڈن چوک، اور ڈگری کالج تک نکاسی کیلئے گٹرنالے بنانے کا منصوبہ بھی سست روی کا شکار ہے ، جس کے باعث شہری پریشان ہیں۔

شہر کی سڑکیں بھی کھنڈر بن گئی ہیں، تعمیراتی کام کے باعث شہر بھر میں ٹرئفک جام معمول بن چکا ہے ، جس کے باعث نہ صرف سہون کے شہری بلکہ سہون میں مزار حضرت لعل شہباز قلندر ؒ پر آنے والے زائرین کو بھی شدید مشکلات درپیش ہیں، سہون بیوٹیفکیشن پلان کے کنٹریکٹر خود منظر عام سے غائب ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے بھی شہریوں کی شکایات کا ازالہ نہیں کیا، سہون کے الٹے قلعے کی طرف ڈرینج نالے کو چار فٹ کے بجائے دو فٹ کردیا گیا، محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے حکام نے بھی معاملے پر خاموشی اختیارکرلی ہے ، اس سلسلے میں شہریوں کا کہنا ہے کہ بیوٹیفکیشن پلان کے نام پر محکمہ ورکس اینڈ سروسز، ضلعی انتظامیہ شہر کو تباہ کر رہے ہیں، اربوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...