آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی عوامی اعتماد کا اظہار ،ن لیگ

 آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی عوامی اعتماد کا اظہار ،ن لیگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے ترجمان اسد عثمانی نے آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی کو عوامی اعتماد کا اظہار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی شکست تسلیم کرنے کے بجائے الزام تراشی میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں شکست کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا ذہنی توازن درست نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ شکست تسلیم کرنے کے بجائے سندھ حکومت کے ترجمانوں کی پوری ٹیم میدان میں اتار دی گئی ہے ۔ پیپلزپارٹی کی قیادت فیصلہ کرے کہ اسے کرپشن کرنی ہے یا عوام کی خدمت۔ پیپلزپارٹی کے ترجمان اپنی انتخابی ناکامی کو چھپانے کے لیے مسلسل الزام تراشی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے بھاری مینڈیٹ دے کر مسلم لیگ (ن) پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے ۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) سندھ نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی ناقص کارکردگی اور بیڈ گورننس آزاد کشمیر کے انتخابات میں اس کی شکست کی ایک بڑی وجہ بنی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...