کے ڈی اے کی مالی وصولیوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
کراچی (این این آئی) ادارہ ترقیات کراچی (کے ڈی اے) کی مالی وصولیوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں جولائی 2026 کے دوران ماہانہ ریکوری 22 کروڑ 14 لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی، جو گزشتہ ایک سال کے دوران سب سے زیادہ وصولی قرار دی جا رہی ہے۔
اس سے قبل کے ڈی اے کی ماہانہ ریکوری اوسطاً 12 سے 14 کروڑ روپے کے درمیان رہی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں محکمہ لینڈ میں ٹرانسفر، میوٹیشن اور دیگر لینڈ کیسز کی فائلوں میں غیر ضروری تاخیر کے باعث ریکوری کا عمل بری طرح متاثر ہو رہا تھا۔ذرائع کے مطابق صورتحال کا نوٹس لینے کے بعد محکمہ لینڈ سے محکمہ ریکوری کو فائلوں کی بروقت ترسیل کا عمل یقینی بنایا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments