سکھر:کریانہ دکان سے 58لاکھ روپے ودیگر قیمتی سامان چوری
سکھر(بیورو رپورٹ)تھانہ اے سیکشن کی حدود شیخ شاہین روڈ پر واقع تاجر طارق قریشی کی کریانہ دکان سے چور 58 لاکھ روپے، 60 تولہ چاندی، 19 ہزار روپے کے پرائز بانڈز اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔
واردات کے بعد علاقے کے تاجروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، متاثرہ تاجر نے مطالبہ کیا ہے کہ مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار اور لوٹا ہوا سامان برآمد کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments