محراب پور:دیہہ لانگڑجی میں سوا 9 ایکڑ اراضی پرپھر قبضے کی کوشش
جعلسازی کی جاری تحقیقات کے باوجود لینڈ مافیا متحرک، انتظامیہ کی مبینہ سرپرستی
محراب پور(نمائندہ دنیا)دیہہ لانگڑجی میں سوا نو ایکڑاراضی میں جعلسازی کی جاری تحقیقات باوجوددانتظامیہ سرپرستی میں لینڈ مافیاکی دوبارہ سے قبضہ کی کوشش محراب پور ٹاؤن کمیٹی کی نیوٹائون میں دیہہ لانگڑجی کے سروے نمبر 319 کا 4، 320 کا 1 اور 4، 333 کا 1، 334 کا 2 میں 9 ایکٹر 12 گھونٹے اراضی پرلینڈ مافیا کی جانب سے قبضہ کی کوشش پر اعلیٰ سطحی تحقیقات جاری ہیں ، اسسٹنٹ کمشنر رضا محمد شر کی جاری تحقیقات کے باوجود لینڈ مافیا نے اس سرکاری اراضی پر پھر سے قبضہ کرنے کی کوشش کی، پولیس کے عدم تعاون پر ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز ارسلان سلیم ، اسسٹنٹ کمشنر محراب پور رضا محمد شر سے رابطہ کیا گیا، ان کے حکم پر پولیس نے لینڈ مافیا کو کام سے روک دیا لیکن لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی ہوئی نہ ٹریکٹر چلانے والے کو گرفتار کیا گیا،ذرائع کے مطابق حال ہی میں شعبہ صحافت میں قدم رکھنے والاملک قوم کا بلڈر لینڈ مافیا کی پشت پناہی کر رہا ہے ، محراب پور کی لینڈ قبضہ مافیانے تپے دار، آفیسر سے ملکر جعل سازی سے سرکاری اراضی کے ریکارڈ بنا کر ہیرا پھیری کی ہے ، جس میں مبینہ مذکورہ دیہہ کا ایک سابق اور ایک حاضرسروس پٹوراری (تپے دار)محکمہ ریونیو محراب پور کا عملہ اور پولیس شامل ہیں انہیں مبینہ طور پر دربار ہالانی کی حمایت بھی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments