ایچ آئی وی کیسز بچوں میں تشویشناک حد تک بڑھ رہے ،مقررین

 ایچ آئی وی کیسز بچوں میں تشویشناک حد تک بڑھ رہے ،مقررین

کراچی(سٹی ڈیسک)سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے سینٹر فار بایومیڈیکل ایتھکس اینڈ کلچرکے زیرِ اہتمام پاکستان میں بڑھتی ہوئی ایچ آئی وی وبا اور خصوصاً بچوں پر اس کے اثرات کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار منعقد کیا گیا۔

 سیمینار کا عنوان ہمارے بارے میں کوئی فیصلہ ہمارے بغیر نہیں،پاکستان میں ایچ آئی وی وبا سے نمٹنے کے اخلاقی تقاضے تھا جس کا انعقاد عالمی ادارئہ صحت کے مشرقی بحیرۂ روم کے علاقائی دفتر کے تعاون سے کیا گیا۔سیمینار میں قومی و بین الاقوامی ماہرینِ صحت، طبی ماہرین، بایو ایتھکس کے ماہرین، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان میں ایچ آئی وی کے کیسز، خصوصاً بچوں میں، تشویشناک حد تک بڑھ رہے ہیں اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے صرف طبی علاج ہی نہیں بلکہ عوامی آگاہی، بدنامی کے خاتمے ، بروقت تشخیص اور متاثرہ افراد کے حقوق کے تحفظ پر بھی توجہ دینا ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...