سندھ ہائیکورٹ:جے پی ایم سی گائناکالوجی تقرر کیس میں اہم فیصلہ

سندھ ہائیکورٹ:جے پی ایم سی گائناکالوجی تقرر کیس میں اہم فیصلہ

کراچی (سٹی ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے جے پی ایم سی کی پروفیسر گائناکالوجی و آئی وی ایف ایکسپرٹ پروفیسر نگہت شاہ کے تقرر کیخلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔

 عدالت کو بتایا گیا کہ ڈاکٹر نگہت شاہ کا 3 سالہ کنٹریکٹ تقرر کابینہ کی منظوری سے ہوا اور یہ پی ایم ڈی سی کے قواعد و متعلقہ قوانین کے مطابق ہے ، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سے اتفاق نہ کرتے ہوئے ڈاکٹر نگہت شاہ کے حق میں فیصلہ برقرار رکھا۔ اس قانونی کامیابی پر وائی ڈی اے سندھ، وائی ڈی اے جناح اسپتال کراچی اور ساتھی ڈاکٹروں نے پروفیسر نگہت شاہ کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وائی ڈی اے سندھ نے کہا کہ پی ایم ڈی سی اور ایچ ای سی کے قواعد و پالیسیوں کا احترام ضروری ہے ، اور کسی بھی تبدیلی کے لیے پہلے متعلقہ قوانین اور پالیسیوں میں قانونی طور پر ترمیم ہونی چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...