دفاعی معاملات پرقانون سازی اہم، عوامی فلاح کیلئے اہم تر، تنظیم اسلامی

دفاعی معاملات پرقانون سازی اہم، عوامی فلاح کیلئے اہم تر، تنظیم اسلامی

حکومت اور اپوزیشن کوعمران خان کی صحت پرسیاست نہیں کرنی چاہئے ، شجاع الدین

دادو (نامہ نگار)حکومت اور اپوزیشن کو عمران خان کی صحت پر سیاست نہیں کرنی چاہئے ۔ دفاعی معاملات پر قانون سازی اہم، عوام کی فلاح کیلئے اہم تر ہے ۔ تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی قید میں بگڑتی ہوئی صحت کے باعث عدالتی حکم کے مطابق اُنہیں جیل سے ہسپتال منتقل کرنا خوش آئند ہے ۔ ضرورت اِس امر کی ہے کہ حکومت اور اپوزیشن اِس معاملے پر سیاست سے اجتناب کریں۔ پھر یہ کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر کی جیلوں میں ہزاروں افراد جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہیں، اُن کیلئے بھی مناسب علاج کا بندوبست کیا جائے ۔ امیر تنظیم نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026ء کی منظوری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنا اور دفاع کو مضبوط کرنا یقیناً قومی سلامتی کیلئے ضروری ہے لیکن عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنا اور اِس حوالے سے قانون سازی میں بھی سرعت سے کام لینا اہم تر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...