میرپور خاص:دہشت گردی کے متاثرین کی یاد میں ریلی

میرپور خاص:دہشت گردی کے متاثرین کی یاد میں ریلی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹونے قیادت کی، شرکا کے دہشت گردی ناسور کے نعرےہماری فورسز دہشت گردی کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کرکھڑی ہیں، خطاب

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)ضلع انتظامیہ کی جانب سے دہشت گردی کے متاثرین کی یاد اور خراج تحسین پیش کرنے کے بین الاقوامی دن کے موقع پر کمشنر کمپلیکس سے میرپورخاص پریس کلب تک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو فیصل علی سومرو کی قیادت میں ریلی نکالی گئی پر ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں دہشت گردی کے متاثرین کی یاد اور خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور دہشت گردی ایک ناسور کے نعرے بھی لگائے ، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو فیصل علی سومرو نے کہا کہ دہشت گردی کے متاثرین ہماری ہمدردی کے مستحق ہیں اور ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ دہشت گردی ہمارے لیے ایک چیلنج ضرور ہے لیکن اس کا خاتمہ ممکن ہے اس لیے ہماری پاک افواج، پولیس اور رینجرز دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے اور اپنے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں آج ہم ان کی یاد اور انہیں خراج پیش کرنے کا بین الاقوامی دن منا رہے ہیں تاکہ ہم پوری دنیا کو یہ پیغام دے سکیں کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستانی عوام اپنے پاک آرمی ، پولیس اور رینجرز اور ان متاثرین جو دہشت گردی کا نشانہ بنیں ہیں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانیہو، اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری احمر افضل، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری اسکولز علی خان ناریجو،صحافیوں ، اساتذہ، طلبہ اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...