ڈیفنس میں ڈکیتی کے 3 ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

ڈیفنس میں ڈکیتی کے 3 ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

کراچی(این این آئی)تھانہ ڈیفنس پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق دورانِ گشت ایک شہری نے اطلاع دی کہ فیز 7 ایکسٹینشن کے قریب 6 مسلح ملزمان اس سے ڈکیتی کرکے فرار ہو رہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس پارٹی نے ملزمان کا تعاقب کیا اور موقع پر کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ ان کے 3 ساتھی موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے ۔گرفتار ملزمان کی شناخت نبیل ولد اختر جمیل، اظہر خان ولد خان بہادر اور نادر ولد ذاکر کے نام سے ہوئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...