تھرپارکر میں ڈینگی سے15سالہ نوجوان جاں بحق

تھرپارکر میں ڈینگی سے15سالہ نوجوان جاں بحق

6مزید افراد کے مبتلا ہونے کی تصدیق، اسپرے نہیں کیا گیا، علاقہ مکین

تھرپارکر(نامہ نگار)تھرپارکر میں ڈینگی میں مبتلا 15 سالہ نوجوان اسپتال میں چل بسا، جبکہ 6 دیگر افراد کے بھی مرض میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ضلع تھرپارکر میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا، چیلہار کے قریب گاؤں ڈبھڑچھا میں ڈینگی وائرس سے 15 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا، جبکہ 6 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔ گاؤں ڈبھڑچھا کے رہائشی 15 سالہ دلدار علی ولد عارب نہڑی ڈینگی وائرس کے باعث جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد علاقے میں خوف اور سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق زاہدہ، ریحانہ، ذاکر، حیران، زلیخان اور فہیم کی ڈینگی رپورٹس مثبت آئی ہیں، جبکہ مزید افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گاؤں میں گزشتہ ایک ہفتے سے ڈینگی کے کیسز سامنے آرہے ہیں، تاہم محکمہ صحت کی ٹیمیں تاحال علاقے میں نہیں پہنچ سکیں اور نہ ہی مچھر مار اسپرے کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب ڈی ایچ او تھرپارکر ڈاکٹر لیکھراج سارنگانی کی جانب سے گاؤں ڈبھڑچھا کو ڈینگی ہاٹ اسپاٹ قرار دیے جانے کے باوجود عملی اقدامات نہ ہونے پر علاقہ مکینوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ علاقہ مکینوں نے حکومت اور محکمہ صحت سے فوری طور پر طبی ٹیمیں گاؤں بھیجنے ، مریضوں کی اسکریننگ اور مچھر مار اسپرے کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...