سانگھڑ:کرپشن کی خبر نشر کرنے پر صحافی کیخلاف مقدمہ، عدالت پیشی
سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سانگھڑ کے تعلقہ سنجھورو میں کرپشن سے متعلق خبر شائع کرنے پر نجی نیوز چینل کے رپورٹر کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔۔۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز رپورٹر انجم آفتاب نظامانی کی جانب سے کرپشن سے متعلق خبر نشر کی گئی تھی، جس کے بعد تعلقہ اسپتال سنجھورو کے ایم ایس شبیر احمد چھینہ کی مدعیت میں ان کے خلاف سنجھورو تھانے پر مقدمہ درج کیا گیا، گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا، صحافی کی گرفتاری کی اطلاع ملنے پر بڑی تعداد میں صحافی برادری سمیت وکلا برادری بھی عدالت پہنچ گئی، جہاں انجم آفتاب نظامانی کی ضمانت کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments