مٹیاری:لائیو اسٹاک، انیمل ہسبنڈری دفتر سے عملہ وڈاکٹر غائب

مٹیاری:لائیو اسٹاک، انیمل ہسبنڈری دفتر سے عملہ وڈاکٹر غائب

سرکاری ادویات دکانوں پرفروخت، 2ماہ کے دوران 60سے زائد مویشی ہلاکاسپتال اوطاق میں تبدیل، مردار جانوروں کا گوشت قصابوں کو فروخت ہونے لگا

مٹیاری (نامہ نگار)بھٹ شاہ اور گردونواح کے علاقوں میں مویشیوں میں مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ کے باعث گزشتہ دو ماہ کے دوران 60 سے زائد مویشی ہلاک ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، جبکہ بروقت ویکسین اور علاج کی سہولت نہ ملنے سے کئی لوگوں کے قیمتی جانوروں کے باڑے خالی ہو گئے ہیں۔ مقامی سرکاری جانوروں کے اسپتال میں ڈاکٹر اور عملہ اکثر غیر حاضر رہنے اور اسپتال کو ہر وقت تالہ لگا رہنے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق لائیو اسٹاک اینڈ انیمل ہسبنڈری محکمہ کا ڈاکٹر اور عملہ دفتر سے غائب رہتا ہے ، جبکہ سرکاری ادویات دکانوں پر فروخت کی جارہی ہیں۔ سرکاری اسپتال کے کمروں میں چارپائیاں اور بستر رکھ کر اسپتال کو نجی اوطاق میں تبدیل کر دیا گیا ہے ، جس کے باعث بھٹ شاہ اور گردونواح کے 50 سے زائد دیہات میں بروقت ویکسین اور علاج نہ ہونے کے سبب پالتو جانوروں میں مختلف بیماریاں پھیل گئی ہیں۔ جانوروں کے سرکاری ڈاکٹر اور عملے کی مبینہ غیر حاضری کے باعث مالوند لوگوں کو اپنے جانوروں کے علاج کے لیے شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ دوسری جانب بھٹ شاہ کے مذبح میں بھی ڈاکٹر اور عملے کی جانب سے جانوروں کو چیک کرکے ذبح کروانے کے بجائے جانوروں کے گوشت پر لگنے والی سرکاری مہریں قصابوں کے حوالے کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ اس صورتحال کے باعث قصابوں کی جانب سے مبینہ طور پر بیمار اور مردہ جانوروں کے گوشت پر سرکاری مہریں لگا کر دکانوں پر غیر معیاری گوشت فروخت کرنے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...