ٹھٹھہ:3نئے سرکاری اسکولوں کی اپ گریڈ عمارتوں کاافتتاح

ٹھٹھہ:3نئے سرکاری اسکولوں کی اپ گریڈ عمارتوں کاافتتاح

سیکنڈری ایجوکیشن امپروومنٹ کے تحت ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے تکمیل10 جنوبی اضلاع میں 116 جدید سیکنڈری اسکول عمارتیں تعمیر کی جا رہیں، سردار شاہ

ٹھٹھہ (نمائندہ دنیا)سندھ میں سرکاری اسکولوں کو جدید اور معیاری سہولیات سے آراستہ کرنے کے منصوبے کے تحت ٹھٹھہ میں تین اسکولوں کی اپ گریڈ شدہ عمارتوں کا افتتاح کردیا گیا۔ افتتاح صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر پاکستان ایما فین نے مشترکہ طور پر کیا۔ نئے اسکول سندھ سیکنڈری ایجوکیشن امپروومنٹ پروجیکٹ کے تحت ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے تعمیر کیے گئے ہیں۔ وزیر تعلیم نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول گھارو 2، گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول پبلک اسکول مکلی اور گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول ملک موسیٰ چوہان کی اپ گریڈ شدہ عمارتوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی، محکمہ تعلیم کے افسران، اساتذہ، طلبہ اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے حکام بھی موجود تھے۔

سید سردار علی شاہ نے کہا کہ منصوبے کے تحت سندھ کے 10 جنوبی اضلاع میں 116 جدید سیکنڈری اسکول عمارتیں تعمیر کی جا رہی ہیں، جن میں ٹھٹھہ، سجاول، بدین، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الٰہیار، میرپورخاص، عمرکوٹ، تھرپارکر، سانگھڑ اور مٹیاری شامل ہیں۔ منصوبے کے پیکیج ون کے تحت 10 ہائی اسکول عمارتوں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جدید اسکولوں میں سائنس، کمپیوٹر اور آئی ٹی لیبارٹریز، علیحدہ اسٹاف رومز اور واش رومز، شمسی توانائی کے نظام، واٹر فلٹر پلانٹس اور الیکٹرک واٹر کولرز سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ان سہولیات سے بالخصوص دیہی اور پسماندہ علاقوں کی طالبات کو پوسٹ پرائمری تعلیم کے بہتر مواقع میسر آئیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...