لیاقت آباد میں خاتون اور شوہر پر تیزاب پھینک دیا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاقت آباد پانچ نمبر میں خاتون اور اس کے شوہر پر تیزاب پھینک دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ آج صبح آٹھ بجے کے قریب پیش آیا۔ 28 سالہ خاتون اریج جس کے تین بچے ہیں، شارع فیصل پر آن لائن ٹیکسی آفس میں کام کرتی ہے ۔خاتون اپنے شوہر اویس کے ساتھ موٹرسائیکل پر آفس جا رہی تھی کہ لیاقت آباد کی اندرونی گلیوں میں ایک پیدل شخص نے ان پر تیزاب پھینک دیا اور گلیوں میں فرار ہو گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کا کندھا معمولی متاثر ہوا جبکہ شوہر پر تیزاب کے کچھ چھینٹے آئے ، دونوں کی حالت بہتر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments