نشہ آور اشیا سے مسافروں کو لوٹنے کی کوشش ناکام
کراچی(اسٹاف رپورٹر)لانڈھی ریلوے اسٹیشن پر زہر خورانی کے ذریعے مسافروں کو لوٹنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ریلوے پولیس اسپیشل برانچ نے کارروائی کرتے ہوئے مشکوک شخص پرویز کو گرفتار کر لیا۔
ریلوے پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے بسکٹ اور جوس برآمد ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر زہر خورانی کے ذریعے مسافروں کو لوٹنے کی کوشش کا اعتراف کیا ہے ۔ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس لانڈھی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔آئی جی ریلویز کا کہنا ہے کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ریلوے اسٹیشنز پر چیکنگ مزید مؤثر بنائی جا رہی ہے ۔ زہریلی یا نشہ آور اشیا کے ذریعے مسافروں کو لوٹنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments