جامعہ کراچی ،طلبہ کو ایم فل پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض
کراچی (این این آئی)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کی زیر صدارت ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے اجلاس میں مختلف شعبہ جات کے 170 طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیمی ڈگریاں تفویض کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں 40 طلبہ و طالبات کو پی ایچ ڈی، 124 کو ایم فل، ایک طالب علم کو ایل ایل ایم جبکہ 5 طلبہ و طالبات کو 30 کریڈٹ آورز پر مشتمل کورس ورک مکمل کرنے پر ایم ایس کی ڈگریاں تفویض کرنے کی منظوری دی گئی۔ تمام طلبہ و طالبات کی تفصیلی فہرست جامعہ کے سرکاری فیس بک صفحے پر جاری کردی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments