خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات پر شہریوں کی تشویش
کراچی (این این آئی) شہر کے مختلف علاقوں میں خواتین کو مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئی ہیں، جس پر شہریوں اور والدین میں تشویش پائی جاتی ہے۔
شہری حلقوں نے خواتین اور طالبات کو ہراساں کیے جانے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔شہریوں نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کے لیے متاثرہ علاقوں میں پولیس گشت بڑھانے ، نگرانی کا نظام مؤثر بنانے اور تعلیمی اداروں کے اطراف سی سی ٹی وی کیمروں کو فعال کرنے کی ضرورت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments