غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف موثرکارروائی کا فیصلہ

غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف موثرکارروائی کا فیصلہ

کراچی (آئی این پی)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے پانی چوری، غیر قانونی کنکشنز، ہائیڈرنٹس، واٹر سپلائی انفراسٹرکچر سے چھیڑ چھاڑ اور غیر مجاز استعمال کے خلاف کارروائی مزید مؤثر بنانے کے لیے نئے انتظامی اقدامات کرتے ہوئے۔۔۔

 متعلقہ علاقے کے ایگزیکٹو انجینئر یا ان کے مجاز نمائندے کی موقع پر موجودگی لازمی قرار دے دی۔ واٹر کارپوریشن کی جانب سے جاری آفس آرڈر کے مطابق پانی چوری اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف ہر آپریشن متعلقہ انفورسمنٹ یا سیکیورٹی ٹیم اور علاقے کے کسٹوڈین ایگزیکٹو انجینئر یا ان کے مجاز نمائندے کی مشترکہ موجودگی میں کیا جائے گا۔ غیر قانونی کنکشنز، ہائیڈرنٹس، فٹنگز، پائپ لائنز ختم کرنے کی ذمہ داری چیف سکیورٹی آفیسر پر عائد کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...