حادثے میں موٹرسائیکل سوار کی ہلاکت کی فوٹیج سامنے آگئی

حادثے میں موٹرسائیکل سوار کی ہلاکت کی فوٹیج سامنے آگئی

گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ سے کم عمر ڈرائیور کو اترتے دیکھا جا سکتا ہے حادثے کے فوری بعد خاتون ڈرائیونگ سیٹ پر آگئی،مقدمہ درج کرلیا گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شارع فیصل میٹروپول کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان ذیشان کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں نوجوان کو ٹکر مارنے والی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ سے ایک کم عمر ڈرائیور کو اترتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔گاڑی سے اترنے والا نوجوان سڑک پر پڑے زخمی نوجوان کے پاس جاتا ہے اور اسے چیک بھی کرتا ہے ۔ اس دوران ایک اور شہری بھی زخمی نوجوان کے پاس پہنچ جاتا ہے ۔سیاہ رنگ کی گاڑی نے جب موٹر سائیکل نوجوان کو ٹکر ماری تو اس وقت گاڑی میں ایک خاتون بھی سوار تھی، حادثے کے فوری بعد خاتون ڈرائیونگ سیٹ پر آگئی۔

خاتون کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ گاڑی وہ چلا رہی تھی اور ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود ہے تاہم سی سی ٹی فوٹیج میں واضح ہے کہ گاڑی خاتون نہیں بلکہ کم عمر نوجوان لڑکا چلا رہا تھا جو کہ حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔حادثے کے بعد پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لینے کے بعد خاتون کو بھی حراست میں لے کر ویمن تھانے منتقل کر دیا تھا بعدازاں ٹریفک حادثے میں نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ آرٹلری میدان تھانے میں درج کر لیا گیا۔مقدمے میں کم عمر کار ڈرائیور کو بھی نامزد کیا گیا، مقدمے میں ملزم ڈرائیور کی ساتھی خاتون کو پولیس کو گمراہ کرنے کے الزام میں نامزد کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...